ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

کچھ دن قبل مرنے والے قیدی کا ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا


Staff Reporter March 19, 2024
کچھ دن قبل مرنے والے قیدی کا ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں 30 سالہ قیدی عزیز خان جدون نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کچھ دن قبل مرنے والے قیدی کا ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جسکی وجہ سے وہ جیل میں بے چین رہتا تھا اورنشے کا عادی بھی تھا. اسے رنگے ہاتھوں ریلوے سٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

جس وقت اسے گرفتار کیا تھا وہ ایک بوگی سے سامان چوری کررہا تھا۔ چوری کا سامان فروخت کرکے نشہ پورا کرتا تھا شبہ ہے نشہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی قیدی نے چھلانگ لگادی۔

رمضان المبارک کے مہینے میں جیل میں بیرک سے صبح 8 بجےسے 10 بجے تک قیدیوں کو باہر نکلا جاتا ہے جیسے ہی عزیز خان کو باہر نکالا گیا اس نے چھلانگ لگادی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے آئی جی جیل کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔