کیا پاکستانی اداکار جنید خان انڈین اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ فلم کررہے ہیں

ایک خبر وائرل ہے کہ خوشی کپور، ابراہیم علی خان اور جنید خان نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے


ویب ڈیسک March 19, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکار جنید خان لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں۔

ایک خبر وائرل ہے کہ خوشی کپور، ابراہیم علی خان اور جنید خان نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اب جنید خان نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ خوشی کپور کے ساتھ ان کی فلم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

dffsfddf

انہوں نے لکھا کہ بھارتی میڈیا ان کے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے درمیان کنفیوژ ہوگئے جس کی وجہ سے غلط خبر پھیلی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فنکاروں کا اسی طرح اشتراک ہونا چاہئے جیسے پہلے ہوا کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں