سینیٹ الیکشن زلفی بخاری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

صنم جاوید کا والد کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ ہے، زلفی بخاری اشتہاری ہیں، اعتراضات

فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے زلفی بخاری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی پر دہری شہریت کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں وہ سینیٹ الیکشن کے اہل نہیں ہیں۔


اس کے علاوہ زلفی بخاری کے کاغذات پر اشتہاری ہونے اور اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کا اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی نشست کے لیے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صنم جاوید کا والد کے ساتھ جوائنٹ اکاوئنٹ ہے، الیکشن قانون کے تحت جوائنٹ اکاوئنٹ رکھنے والا امیدوار کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر ہونے والے دستخط پر بھی اعتراض عائد کیا ہے۔
Load Next Story