پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بیرسٹر سیف

ہم عدالتوں کے ذریعے باعزت طریقے سے مقدمات میں بری ہونگے،احتساب عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہونے پرردعمل


ویب ڈیسک March 19, 2024
فوٹو: فائل

احتساب عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر من گھڑت مقدمات بنائے گئے، تمام جعلی کیسز پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ تمام جعلی کیسز ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزمان کو عدالتوں نے ان مقدمات میں ضمانتیں دے رکھی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں جن پر عوام نے اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن مقدمات سے پی ٹی آئی ورکرز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم عدالتوں کے ذریعے باعزت طریقے سے سے تمام مقدمات میں بری ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کھربوں کرپشن کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں