2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے اقوام متحدہ
گذشتہ برس گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج اور زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا، گلوبل کلائمیٹ رپورٹ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے 2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او ) نے ' اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ' کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس ( 2023 ) میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ، زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں، پیرس ایگریمنٹ کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کا طے شدہ ہدف 1.5 ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا، اور اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ڈبلیو ایم او کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کہا ہے کہ گلوبل کلائمیٹ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، اور رکازی ایندھن ( فوسل فیول ) کے مستقل استعمال سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تغیرات سے متعلق تشویش میں بے اندازہ اضافہ کررہی ہے۔
ڈبلیو ایم او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایل نینو ایونٹ کے بعد کا سال عام طور پر گرم تر ہوتا ہے، اگرچہ ہم 2024 کے گرم ترین سال ہونے کی پیش گوئی نہیں کرسکتے تاہم اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ رواں سال گرمی کی شدت 2023 کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 90 فیصد سمندروں پر کم از کم ایک بار ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ گلیشیئرز پر برف کی سطح کم ترین لیول پر آگئی، اور بحرمنجمد شمالی کی برف بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
تاہم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق ایک امید افزا بات یہ ہے کہ ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے ری نیو ایبل انرجی کی پیداوار 2022 کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ کر 510 گیگا واٹ پر آگئی ہے۔