خیبرپختونخوا میں آوارہ کتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ٹی این وی آر کے اصولوں پر بنائی جائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کا نوٹس لیا اور آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجود پالیسی غیر انسانی ہے، آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام سے متعلق موجودہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے لہٰذا محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک مؤثر متبادل پالیسی تیار کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ٹی این وی آر (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ اینڈ ریٹرن) کے اصولوں پر بنائی جائے اور اس نئی پالیسی پر فی الفور عمل درآمد شروع کیا جائے۔
مذکورہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔