اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین مرکزی ملزمان گرفتار

ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اُکسایا تھا، پولیس


نعمان شیخ March 19, 2024
فوٹو فائل

لاہور پولیس نے اچھرہ بازار واقعے میں خاتون کو توہین مذہب کے نام پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اُکسایا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے، موبائل فونز بند کر لئے تھے۔ آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ناہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |