منشیات فروشوں کی الٹی گنتی شروع سندھ حکومت نے بھرپور کریک ڈاؤن کیلیے کمر کس لی

کریک ڈاؤن میں اچھی کارکردگی والے افسران کو انعامات و اعزازات سے نوازا جائے گا، سینئر صوبائی وزیر


ویب ڈیسک March 19, 2024
فوٹو ایکسپریس

سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر انسداد منشیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جلد بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کے لیے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

شرکا سے گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے لئے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی، منشیات کے خلاف اب بڑے پیمانے پر مؤثر کریک ڈائون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنا ہے، کریک ڈاؤن میں اچھی کارکردگی والے افسران کو انعامات و اعزازات سے نوازا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں گی کیونکہ ہمیں منشیات کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنانا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ نوجوان نسل کی آگہی کے لئے بھی کام کریں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز عاطف الرحمان، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور، ڈی جی ایکسائز ایڈمن ریاض کھوسو اور دیگر شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں