الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے

محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے


ویب ڈیسک March 20, 2024
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی پی کے ضمنی الیکشن کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ پرویز خٹک کےاستعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں