کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب کا علاقہ شوراوک تھا، پیما مرکز


ویب ڈیسک March 20, 2024
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب کا علاقہ شوراوک تھا، پیما مرکز۔ فوٹو:فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، پیما مرکز کے مطابق پیشن، نوشکی، چمن اور قلعہ عبداللہ میں 5.6 کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے۔

پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب ضلع نوشکی سے ملحقہ افغان صوبہ کندھار کا علاقہ شوراوک تھا۔

واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ میں آج مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، قلعہ عبداللہ میں آج علی الصبح بھی قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |