جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بد انتظامی
غیر یقینی صورتحال کے سبب ایم فل اورپی ایچ ڈی داخلوں اورتحریری ٹیسٹ کا کوئی نیا شیڈول بھی جاری نہیں کیاجا سکا۔
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے فیکلٹی اراکین کے دورہ امریکا کے سبب شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلوں کاعمل عارضی طور پر روک دیا ۔
شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کے امریکا کے دورے کے باعث اتوار22جون کوایم فل پی ایچ ڈی کے تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیے ہیں،غیر یقینی صورتحال کے سبب داخلوں اورتحریری ٹیسٹ کا کوئی نیا شیڈول بھی جاری نہیں کیاجا سکا جس کے سبب شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کرنے کے بعدایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ وطالبات میں شدید مایوسی پھیل گئی، طلبا نے یونیورسٹی کے اس اقدام پر اظہارحیرت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلرسے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔طلبا کاموقف ہے کہ شعبے کے چیئرمین کے غیرملکی دورے کے سبب تحریری ٹیسٹ ملتوی کرناافسوسناک ہے ،
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹراختر بلوچ ، ڈاکٹرشبیہ الحسن اورڈاکٹرخالد عراقی امریکا کے مطالعاتی دورے پر گئے ہیں، روانگی سے قبل شعبے کے چیئرمین نے وائس چانسلر کوخط لکھاہے کہ وہ امریکاجارہے ہیں لہٰذا شعبہ میں ایم فل، پی ایچ ڈی کا ٹیسٹ بعدمیں لیا جائے، اس خط کی موصولی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹ ملتوی کردیاگیا ، کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی سامنے نہیں آیا ۔
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے اقدام سے ٹیسٹ میں شریک ہونے والے طلبا میں مایوسی پھیل گئی۔ ان کاکہنا ہے کہ اگرچیئرمین شعبہ کوبیرون ملک دورے پر جانا ضروری تھا تو ایسی صورت میں ٹیسٹ پیپر بنا کر انتظامیہ کے حوالے کیا جاسکتا تھا، شعبہ میں ایک پی ایچ ڈی خاتون اورگورنرسندھ کی جانب سے ملازمت میں دی گئی توسیع کے بعد سابق رئیس کلیہ پروفیسرڈاکٹر ابوذرواجدی موجود ہیں جو ٹیسٹ کرواسکتے ہیں، شعبہ بزنس اسکول کے ریٹائر پروفیسرکی طرز پر پروفیسرابوذرواجدی کو'' ڈپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی'' کارکن بنایاجا سکتا تھا، واضح رہے کہ جامعہ کراچی بزنس اسکول کے چیئرمین بھی ایک ریٹائر پروفیسرہیں ۔
جنھیں شیخ الجامعہ نے چیئرمین شعبہ کا چارج دے رکھا ہے، ادھر جامعہ کراچی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر عابد اظہر نے بتایا کہ '' ڈی آرسی''کے تمام اراکین بیرون ملک چلے گئے ہیں، وائس چانسلرنے چیئرمین شعبہ کو اسی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے کہ وہ واپس آکردیگر شعبوں کے نتائج کے ساتھ ہی ٹیسٹ کروا کے نتائج جاری کردیں گے ۔