پی ایس ایل کی کم انعامی رقم پر بھارتی مذاق اڑانے لگے
ویمنز پریمئیر لیگ اور آئی پی ایل سے موازنہ شروع کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت کی ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھارت کی ویمنز ٹیم کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔
پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ تقریبا ایک دن وقفے سے اختتام پذیر ہوئے تو سوشل میڈیا سمیت بھارتی صارفین پی ایس ایل کو نیچا دیکھانے کیلئے دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم کا موازنہ کرنے لگ گئے۔
مزید پڑھیں: ایلیسی پیری نے چھکا لگاکر اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی، جو بھارتی کرنسی میں محض تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنز اَپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا آئی پی ایل فرنچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرایا؟
دوسری جانب ویمنز پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کیپیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً (67 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔