اسلام آباد کے پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی

ساجد نامی ملزم بچی کو بہلا پھسلا کر پارک لے گیا، پولیس

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں:فوٹو:فائل

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن کے پارک میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔


تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب خاتون اور طلاق یافتہ ہوں۔ لوگوں کے گھروں میں کام کر کے گزر بسر کرتی ہوں۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے کر گئی اور وہاں سے ساجد اسے پارک میں لے گیا۔ رات 11 بجے گھر واپس آئی تو بچی رو رہی تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر پر کارروائی شروع کردی اور وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Load Next Story