ہائی کورٹ نے راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز کی تقسیم کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالت نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔
وکیل اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے۔ آٹے کی تقسیم کے لیے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیاجائے۔
پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچا نے کا حکم دیا جائے۔