شیر افضل قتل کی سازش کا الزام لگانے پر مریم نواز سے معافی مانگیں وزیر اطلاعات پنجاب
اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینے ہوں گے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل قتل کی سازش کا الزام لگانے پر مریم نواز سے معافی مانگیں۔
عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہے، اب دونوں کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے، شیر افضل نے کہا میری سپاری دی گئی ہے اور شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق گھٹیا ترین الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا مریم نواز پر اپنے 'قتل کی منصوبہ بندی' کا الزام
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح دم دبا کر بھاگنے کے عادی ہیں، یہ لوگ پہلے شیر بنتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے گیدڑ نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینے ہوں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔