سندھ حکومت کا صوبے میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

گندم کی خریداری میں کسان کارڈ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 20, 2024
کسان کارڈ 6 ماہ میں پورے صوبے میں جاری کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ:فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسان کارڈ صرف ہاریوں کو جاری ہوگا۔ یہ ان کسانوں کو بھی دیا جائے گا جن کی 12 ایکٹر زمین ہے اور وہ خود کاشت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں کسان کارڈ پورے سندھ میں جاری کیا جائے گا۔ گندم کی خریداری میں کسان کارڈ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کسی قدرتی آفت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں