عوام رشوت مانگنے والے افسر کا سرپھاڑ دیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو، اہلکار کسی بھی محکمے کا ہو اس کا سر پھاڑ دو،علی امین گنڈاپور


ویب ڈیسک March 20, 2024
فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے عوام کو رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ راشی افسر کے سر پہ اینٹ ماردیں اور میرا نام لیں۔

ڈی آئی خان کے گاؤں سید علیاں میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رشوت ستانی کے خلاف بڑا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ لوگوں! رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو، افسر یا اہلکار کسی بھی محکمے کا ہو اس کا سر پھاڑ دو، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کہتا ہوں رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے، رشوت لینے والے کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے، عوام غیرت کا مظاہر کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں