پاکستان کی سیاست آج لوٹوں بوٹوں اور نوٹوں کا مجموعہ ہے سراج الحق

نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرنا ک ہے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک March 20, 2024
قرضہ لینا کینسر سے بڑی بیماری ہے، امیر جماعت اسلامی:فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔

لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست آج لوٹوں، بوٹوں اور نوٹوں کا مجموعہ ہے۔ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ایک بہت بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ قرضہ لینا کینسر سے بڑی بیماری ہے۔ ہماری ساری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہے۔ ہمارا ایک ایک شہری قرض میں ڈوب چکا ہے۔ قرض میں ڈوبی قوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی۔ ملک کا سب سے بڑا بحران قرضوں کی بنیاد پر کامیابی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں