گھر میں بوائے فرینڈ سے تنہا ملنے پر ماں نے بیٹی کو قتل کردیا

نابالغ بھائی نے اپنی ماں کے خلاف بہن کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا


ویب ڈیسک March 20, 2024
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کو گھر بلانے پر اپنی 19 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں جنگمما نے اپنی بیٹی بھارگوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت پکڑا جب گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔

پولیس نے کہا کہ جنگمما نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کو گھر سے نکالنے کے بعد مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے نابالغ بھائی نے اپنی ماں کو کھڑکی سے بہن پر حملہ کرتے دیکھا تھا جس نے اپنی والدہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں