شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 20, 2024
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کی—فائل: فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دیگر دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا اور مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔