کراچی کروڑوں کے فراڈ میں ملوث جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 20, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

کورنگی زمان ٹاؤن تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا، اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے شادی کے بعد خواتین سے کاروبار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیے، اس کے علاوہ ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے کروڑوں روپے لے کر ہڑپ چکا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں