کراچی میں کھلے گٹر نے ایک اور بچے کی جان لے لی

گلی میں کھیلنے والا 4 سالہ محسن گٹر میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا


Staff Reporter March 20, 2024
فوٹو: فائل

شاہ لطیف ٹاؤن میں کھلے ہوئے گٹر نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 بی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ محسن لاشاری ولد محمد مصطفیٰ گٹر میں گر گیا تھا جسے مکینوں نے فوری طور پر باہر نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی بعدازاں متوفی کے ورثا لاش بغیر کارروائی کے لیکر چلے گئے۔ لواحقین میں متعلقہ حکام کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

واقعہ کے بعد متوفی حسن کے لواحقین نے متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی مجرمانہ غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ہمارا بچہ زندگی سے محروم ہوگیا۔

دوسری جانب علاقے میں جگہ جگہ گٹر کھلے ہوئے ہیں اور ان پر ڈھکن لگانے کی زحمت تک گوارا نہیں کی جا رہی جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں