سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

وفاق کو عدالتی فیصلے پر اعتراض ہو تو 15 روز میں اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ


ویب ڈیسک June 12, 2014
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کی درخواست پر فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کرلیا تھا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد 15 دن بعد ہوگا اگر حکومت کو فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ 15 دن کے اندر اندر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سےنکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فریقین کا مؤقف سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔