ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کے لیے اسپشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں


/ March 21, 2024
بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:فوٹو:فائل

بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ وزیرداخلہ نے اس سلسلے میں ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں