ایشوریا اور جیا بچن کے درمیان ساس بہو کا جھگڑا ختم

ایشوریا رائے آج کل ابھیشک بچن، بیٹی آرادھیا، ساس جیا بچن اور نند شیوتا نندا کے ساتھ برطانیہ میں تفریح کررہی ہیں۔


ویب ڈیسک June 12, 2014
ایشوریا رائے آج کل ابھیشک بچن، بیٹی آرادھیا، ساس جیا بچن اور نند شیوتا نندا کے ساتھ لندن میں تفریح کررہی ہیں۔ فوٹو؛فائل

کچھ عرصے پہلے تک بالی ووڈ کی ساس بہو کی جوڑی یعنی ایشوریہ رائے بچن اور جیا بچن کے درمیان روایتی گھریلو جھگڑے اپنی انتہاؤں پر پہنچ چکے تھے اور دونوں ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی بھی روادار نہیں تھیں لیکن اب دونوں خواتین ناصرف شیر و شکر ہوگئیں ہیں بلکہ ایک ساتھ برطانیہ میں چھٹیاں بھی گزار ہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن فرانس میں عالمی فلمی میلے کانز فیسٹول میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ برطانیہ آگئیں جہاں ان کے شوہر نامدار بھی پہنچ گئے اور تینوں ایک مثالی خوشحال خاندان کی شکل میں برطانیہ کے پر فضا مقامات پر چھٹیاں گزارنے لگے۔ اِن خوش گوار لمحات میں چار چاند اُس وقت لگ گئے جب بہو رانی کی ساس صاحبہ جیا بچن اور نند شیوتا نندا بھی وہاں پہنچ گئیں اور اِس طرح انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ تاثر دیا کہ ان کے درمیان اختلافات کی تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

ایشوریہ رائے اور جیا بچن نے اپنے اختلافات تو ختم کردیئے لیکن اب دیکھتے ہیں کہ یہ اختلافات دوبارہ کب سر اٹھاتے ہیں کیونکہ کہتے ہیں نہ کہ جہاں دو برتن ہوں گے وہاں ٹکراؤ تو ہوگا ہی اور ساس بہو کا رشتہ تو ہوتا ہی ایسا ہے پل میں تولہ اور پل میں ماشہ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں