فوجی قیادت کی غیر ملکیوں سے متوازی ملاقاتیں مناسب نہیںرضا ربانی

قانون میں ترمیم کر کے قومی سلامتی کمیٹی کو مستقل قائم کیا جانا چاہیے،گفتگو.


Monitoring Desk September 20, 2012
قانون میں ترمیم کر کے قومی سلامتی کمیٹی کو مستقل قائم کیا جانا چاہیے،گفتگو۔ فوٹو: فائل

قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھی۔

تاہم فوجی قیادت کی غیر ملکی شخصیات سے متوازی ملاقاتیں مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد ایک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ، فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت بہتر ہیں۔ حکومت ، فوج اور پارلیمنٹ کے تعلقات ما ضی کہ نسبت بہترہیں تاہم بہت کام باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم کر کے قومی سلامتی کمیٹی کو مستقل طور پر قائم کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں