انڈین اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور بچے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ایک ویڈیو میں اداکارہ کو شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی میں افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک March 21, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ المکرمہ پہنچ گئیں۔

انسٹاگرام پر جاری مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے اندر موجود ہیں۔

ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی میں افطار کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔




مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان نے لکھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔

یاد رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں، وہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں