ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک March 21, 2024
فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 15 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر اگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں