لاہور سے اغوا ہونے والے تاجر کی 24 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش برآمد

اسلام پورہ سے گزشتہ روز اغوا کیے گئے تاجر عبد الحفیظ کامیانہ کو تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس


Staff Reporter March 21, 2024
مقتول عبد الحفیظ کامیانہ کی فائل فوٹو

اسلام پورہ سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے اسلام پورہ سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے صنعت کار عبد الحفیظ کامیانہ کی شرق پور کے قریب موٹر وے پل سے لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

عبدالحفیظ کامیانہ کے اغوا کے بعد بیٹے کی مدعیت میں اسلام پورہ تھانے میں گزشتہ روز ہی مقدمہ درج ہوگیا تھا۔ تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد بھی بازیابی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

ایک سوال کے جواب میں مقتول کے بیٹے اور مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہمیں والد کے اغوا کی کال موصول ہوئی جس میں اغوا کاروں نے مقدمہ درج نہ کرنے اور پولیس کو اطلاع نہ دینے کا کہا اور دھمکی دی تھی کہ کچھ بھی کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں