نادہندگان سے بجلی واجبات کی ایک ایک پائی وصول کریں گئے سربراہ آئیسکو

بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈاکٹر محمد امجد


ویب ڈیسک March 21, 2024
آئیسکو کے چیف نے بتایا کہ نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے—فائل: فوٹو

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد امجد نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نادہندگان سے واجبات کی ایک،ایک پائی وصول کریں گے اور بجلی ان کو ملے گئی جو بل ادا کریں گے۔

ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ 97 ہزار 751 نادہندگان سے 2 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرلیے گئے ہیں اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔

فاقی وزیر پاور ڈویژن کی ہدایات پر بجلی کے نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے اور تمام فیلڈ افسران کو تنبہہ کی گئی ہے کہ بجلی کے واجبات کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔

آئیسکو کے فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز منقطع کرنے کے علاوہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے۔

بجلی کے واجبات کی وصولی کے لیے شروع کی گئی آئیسکو کی مہم کے دوران اب تک 97 ہزار 751 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 ارب 47 کروڑ 33 لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کیے جا چکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نے صارفین سے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نادہندہ سے رعایت نہیں برتی جائے گئی اور بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے