سوشل میڈیا انفلوئنسر کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے مومنہ اقبال

انفلوئنسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جو دکھایا جاتا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے، اداکارہ

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی شخصیات کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے، اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے۔


اداکارہ نے بتایا کہ ان سے چھٹی کے دن جلدی نہیں اٹھا جاتا اور وہ اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کردیتی ہیں جبکہ لوگ اس کو تازہ سمجھتے ہیں۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ جھوٹی زندگی پر یقین کرنے بجائے اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کریں اور اس پر توجہ دیں۔
Load Next Story