ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کی اوپی ڈی میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی، مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا، ترجمان

فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس کی اوپی ڈی میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی، حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے او پی ڈی بلاک اوجھا کیمپس میں اگ لگ گئی تھی،آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،رینجرز اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی جبکہ فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی۔


ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی کے قریب کچرا کنڈی میں آگ لگی تھی جس نے پہلے سوکھے کھجور کےدرختوں کو لپیٹ میں لیا اور پھراسپتال کی او پی ڈی سیکشن کے احاطے کو متاثر کیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔
Load Next Story