
پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 35 اے میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے راہگیر خاتون سے سر عام نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 4 ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
فوٹیج وائرل ہونے کے بعد گزشتہ سال 2 نومبر 2023 کو کورنگی تھانے کے اے ایس آئی دین محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد سے ملزم روپوش تھا تاہم پولیس نے جمعرات کو مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔