پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والی بھارتی لانچوں کیخلاف کارروائی میں ایک اہلکار شہید

بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی


Staff Reporter March 21, 2024
فوٹو: فائل

کھلے سمندر میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بحری جہاز کا پاکستانی حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والی بھارتی لانچوں سے مقابلہ،بھارتی لانچ الٹنے سے ایم ایس اے کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوگئے۔

 

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں بیک وقت 8 بھارتی لانچوں کے غیرقانونی ماہی گیری میں ملوث ہونے کے شواہد پر ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

اس دوران 8 کشتیوں میں سے ایک بھارتی لانچ جس پر 7 ماہی گیر سوار تھے، نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے بھارت کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی، طویل تعاقب کے بعد بھارتی لانچ کے عملے نے فرار ہونے کی کوشش ترک کی اور ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی۔

جس وقت ایم ایس اے کے اہل کار بھارتی لانچ پر منتقل ہورہے تھے تو اس دوران انھوں نے اچانک رفتار بڑھا دی،جس کی وجہ سے بھارتی کشتی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازسے ٹکرا کر الٹ گئی۔

بھارتی لانچ الٹنے سے ایم ایس اے کے اہلکار اور7بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے،امدادی کارروائی میں 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ 2بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں۔

بعد ازاں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سیلر محمد ریحان شہید ہو گیا جبکہ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں