میاں چنوں میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کرلیا


March 21, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں 23 سالہ لڑکی کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ تلمبہ کی حدود کے علاقے پل گھراٹ میں مقیم ملتان کی رہائشی 23 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جس کو تحویل میں لینے کے بعد طبی امداد اور میڈیکل کےلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں متاثرہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتایا اور چار افراد کے نام لیے۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں