جیو کے مالک میر شکیل اور ان کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایس ایچ اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ ملزمان کو آئندہ سماعت میں گرفتار کرکے پیش کریں، سیشن عدالت لاہور کا حکم


ویب ڈیسک June 12, 2014
عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت میں میرشکیل اورمیرابراہیم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل ارحمان اور ان کی بیٹے میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں توہین آمیز پروگرام کی نشریات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی تو جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے میر شکیل ، ان کے بیٹے میر ابراہیم اور دیگر ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت میں انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جیو کے مارننگ شوجس کی میزبانی شائستہ واحدی کرتی ہیں انہوں نے اپنے پروگرام میں وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کو بلاکر ان کی شادی سے متعلق پروگرام کیا تھا جس کے دوران معاذاللہ اہل بیت کی نہ صرف توہین کی گئی بلکہ اس دوران شرکا کی غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر چینل کے مالکان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |