شکر کرتی ہوں ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا شہناز شیخ

مشہور ڈرامے " ان کہی" کی ایک قسط کے 800 روپے ملتے تھے جو اس دور کےحساب سے بہت زیادہ معاوضہ تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک March 22, 2024
آج کل کے ڈراموں میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے کیونکہ لوگ یہی دیکھنا چاہتے ہیں، شہناز شیخ:فوٹو:ایکسپریس ویب

سینئر اداکارہ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ میں شکر کرتی ہوں کہ ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی مقبول آرٹسٹ شہناز شیخ نے کہا کہ آج کل کے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے ہم نے جو کھلی ڈلی زندگی گزاری ہے۔ شکرکرتی ہوں کہ ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا۔ اس سے پرائیوسی ختم ہوگئی ہے لیکن بہت معلومات ملتی ہیں۔ مجھے سوشل میڈیا استعمال کرکے بڑا مزا آتا ہے میں اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔

شہناز شیخ کا مزید کہنا تھا مجھے ہٹ ڈرامہ سیریل " ان کہی" کی ایک قسط کے 800 روپے ملتے تھے اور یہ اس وقت کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔ " ان کہی" ہٹ ہونے کے بعد " تنہائیاں" میں معاوضہ ایک ہزار روپے فی قسط کردیا گیا تھا۔ کپڑوں، میک اپ اور دیگر اخراجات ہمیں خود اٹھانے ہوتے تھے۔

سینئیر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے اور ساس بہو کے درمیان تنازع دکھایا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ لوگ رونا دھونا دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں