پاکستان جنوبی ایشیائی معیشتوں میں دوسری بڑی معیشت ہے عالمی بینک

پاکستان کی معیشت گزشتہ مالی سال کی نسبت تیزی سے مستحکم ہورہی ہے، رپورٹ عالمی بینک


ویب ڈیسک June 12, 2014
درمیانی مدت میں ملکی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح بھی مستحکم رہنے کا امکان ہے،عالمی بینک کی رپورٹ۔ فوٹو :فائل

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ مالی سال کی نسبت تیزی سے مستحکم ہورہا ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی عالمی اقتصادی پہلوؤں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی معیشتوں میں دوسری بڑی معیشت ہے اور گزشتہ مالی سال کی نسبت اس کی معیشت تیزی سے مستحکم ہورہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہورہی ہے اور درمیانی مدت میں ملکی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح بھی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنا مالیاتی خسارہ بھی کم کیا ہے جبکہ ملکی سرمایہ کاری کی شرح 2014 سے 2016 کے دوران بڑھ جائے گی۔

واضح رہے عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی منصوبوں کے لیے 70 کروڑ ڈالر بلاسود قرضے کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ پاکستان یہ قرضہ 25 سال کے دوران واپس کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |