ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیےوزیراعلیٰ کے پی

عمران خان کو سائفر پر سزا ہوئی اگر سائفر نہیں تھا تو سزا غلط ہے، علی امین گنڈا پور


ویب ڈیسک March 22, 2024
مینڈیٹ چوری ہوا ہے حکومت غیر آئینی ہے، علی امین گنڈا پور:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی۔ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اس پر سزا ہوئی۔ اگر سائفر نہیں تھا تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی۔ مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں جو ہمارا حق ہے۔ مینڈیٹ چوری ہوا ہے حکومت غیرآئینی ہے اسے نہیں مانتے۔ فارم 45 اور 47 تبدیل کیے گئے۔ چوری کے مینڈیٹ والی حکومت کیا ڈلیور کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں