مصر پولیس افسر نے خاتون رکن اسمبلی کو یرغمال بناکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس افسر نے کاروباری شراکت داری کے لیے خاتون رکن اسمبلی کو اپنے دھوکے سے بلایا تھا


ویب ڈیسک March 22, 2024
پولیس افسر نے کاروباری شراکت داری کے لیے خاتون رکن اسمبلی کو اپنے فلیٹ دھوکے سے بلایا تھا، فوٹو: فائل

مصر میں سابق پولیس افسر خاتون رکن پارلیمنٹ کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ویڈیو بناکر 10 لاکھ پاؤنڈ کی رسید پر زبردستی دستخط بھی کروائے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق پولیس افسر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور تھا اور اسی دوران رکن اسمبلی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس نے رکن اسمبلی کا اعتماد حاصل کیا اور ایک کاروباری شراکت داری کے لیے اپنے فلیٹ پر بلایا۔

رکن اسمبلی فلیٹ پر پہنچیں تو پولیس افسر نے انھیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اُس نے خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

کسی طرح رکن اسمبلی کو فون کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے چھوٹی بہن کو فون کرکے اپنے یرغمال بنائے جانے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فلیٹ پر چھاپا مارا اور رکن اسمبلی کو زخمی حالت میں بازیاب کروالیا۔

سابق پولیس افسر کو حراست میں لے لیا گیا جس پر جنسی زیادتی اور یرغمال بنائے جانے کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا پھانسی یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں