- وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
- ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
- بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ
- بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ، ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون
- امریکا میں ڈینگی خطرہ بننے لگا
- مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان
- وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق عالمی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، بیرسٹر سیف
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعامات کی برسات
- پادری 100 ڈالرز کے بدلے جنت میں پلاٹ بیچنے لگا
- تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری
- دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
- راولپنڈی؛ خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج
- اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی
- پختونخوا میں موسم گرم؛ بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب
- کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام میں تیزی لانے کی ہدایت
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی کا مسئلہ ہے!
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا
پی سی بی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوگی
![11 کھلاڑیوں کیلئے 900 افراد ملازم ہیں، بورڈ سربراہ کا نااہل ملازمین کو گھر بھیجنے کا عندیہ (فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/03/2621028-pcb-1711094283-592-640x480.jpg)
11 کھلاڑیوں کیلئے 900 افراد ملازم ہیں، بورڈ سربراہ کا نااہل ملازمین کو گھر بھیجنے کا عندیہ (فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی آج ہیڈکوارٹر میں مصروف دن گزاریں گے، ان کی تمام ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوگی، پہلے مرحلے میں ایچ آرڈائریکٹر فیصل ملک ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
محسن نقوی پہلے ہی ملازمین کم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ 11 کھلاڑیوں کیلئے 900 افراد ملازم ہیں۔ بورڈ میں ملازمین کی ترقی و تنزلی کو پرفارمنس سے مشروط کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ جو کام کرے گا اس کو انعام، نااہل ملازمین کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کوچز کے معاملے میں بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا
بورڈ معاملات میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے نئے لوگوں کو بھی موقع مل سکتاہے۔ بورڈ میں بڑے عرصے سے موجود چند اہم فیصلہ سازوں کو اپنے عہدے بچانے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف سیریز کیلئے پرفارمز کو منتخب کرنے کی ہدایت
پی سی بی چیئرمین تمام شعبوں کےسربراہان سے ملاقات کرکے تفصیلی بریفینگ لیں گے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔
محسن نقوی کی یہ خواہش ہے کہ بورڈ میں کوالٹی ورک ہونا چاہیے اور ہر شعبہ پہلے سے زیادہ متحرک ہو تاکہ بورڈ کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔