سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ اس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بینچ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔