وزیراعظم نے ایک سال کی تنخواہ سندھ میں تعلیم کیلئے کام کرنے والے ادارے کو دیدی

وزیر اعظم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی راحیلہ مگسی نے ادارے کی انتظامیہ کو 16 لاکھ 90 ہزار کا چیک پیش کیا۔


ویب ڈیسک June 12, 2014
وزیراعظم نے تنخواہ ٹنڈو اللہ یار میں تعلیم کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک سال کی تنخواہ سندھ میں تعلیم کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کردی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک اور بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی ایک سال کی تنخواہ جو تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار روپے بنتی ہے ٹنڈو اللہ یار میں تعلیم کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے رشید میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کو عطیہ کردی اور وزیر اعظم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی راحیلہ مگسی نے ادارے کی انتظامیہ کو یہ چیک پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں