ملک میں گرمی کی لہربرقرار دادو میں پارہ 46 ڈگری رہا

کراچی اور کوئٹہ میں 36،لاہور43،پشاور42 جبکہ اسلام آباد میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا


ویب ڈیسک June 12, 2014
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات،فوٹو:فائل

KARACHI: ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرارہے اور سب سے زیادہ گرمی سندھ میں پڑی جہاں دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج بھی سب سے زیادہ گرمی سندھ میں پڑی جہاں دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں آج پارہ 36 اور حیدرآباد میں 38 پر رہا۔

پنجاب کے علاقے بھی آج گرمی کی لپیٹ میں رہے جہاں بہاولپور اوربھکر میں درجہ حرارت 45 تک جا پہنچا جبکہ لاہور 43،ملتان،40 اور فیصل آباد میں 42 ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی نے بلوچستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے رکھا جہاں سبی،نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 45 جبکہ کوئٹہ میں 36 ڈگری پر رہا۔

پشاور میں آج پارہ 42 پر رہا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں