حکمران رمضان المبارک میں کرپشن سے توبہ کرلیں سراج الحق

آئی ایم ایف کی شرط پر مزید مہنگائی ہوئی تو مخالفت کریں گے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک March 22, 2024
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہونے والی سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیے گئے جو چارچار بار اقتدا ر میں رہ چکے ہیں، الیکشن کی بجائے سلیکشن سے بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے نزدیک معیشت کی بہتری کا واحد حل آئی ایم ایف کی غلامی ہے جبکہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں رمضان کے مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو حالات کچھ بہتر ہوسکتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران وی آئی پی اخراجات کا خاتمہ اورسود سے نجات حاصل کریں، حکمران اشرافیہ وسائل کا رخ اپنی ذات کی بجائے عوام کی طرف موڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجہ میں قوم پر مزید مہنگائی مسلط کی گئی تو اس کی کھل کر مخالفت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |