کراچی ایئرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے ایک اورکمیٹی قائم

تین رکنی فیکٹ فائنڈنٹ کمیٹی کی سربراہی ایئرکموڈور نورالٰہی کریں گے


ویب ڈیسک June 12, 2014
نجی کارگو کمپلیکس میں آتشزدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،ترجمان سول ایوی ایشن، فوٹو : اے ایف پی/فائل

RIYADH: کراچی ایئرپورٹ کے نجی کارگو کمپلیکس میں 7 افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر واقع نجی کارگو سروس کے کولڈ اسٹوریج میں 7 افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کیبنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے جو 3 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ اس کے سربراہ ایئرکموڈور نور الٰہیٰ باجوہ ہوں گے،دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ نجی کارگو کمپلیکس میں آتشزدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد نجی کارگو سروس کے ملازمین حکام کی غفلت کے باعث کولڈ اسٹوریج میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی جانب سے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس کمیٹی کی سربراہی بھی ایئرکموڈورنورالٰہی کو سونپی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔