کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شہید اہلکار زرغون آباد تھانے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ شہید کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک March 22, 2024
شہید پولیس اہلکار تھانے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ شہید کردیے گئے—فائل:فوٹو

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سروے 144 کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکار اہلکارزرغون آباد پولیس اسٹیشن سے گھر واپس جا رہے تھے کہ سروے 144 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

پولیس اہلکار کا جسد خاکی ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔