وزیراعظم نے کابینہ اورلیگی اراکین اسمبلی کے دارالحکومت چھوڑنے پر پابندی لگادی

اراکین کو اگر اسلام آباد سے باہر جانا ضروری ہو تو اس کی پیشگی اجازت لی جائے،وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت


ویب ڈیسک June 12, 2014
ارکان کی حاضری کو مانیٹر کیا جارہا ہے لہٰذا وہ بجٹ اجلاس میں موثر حصہ لیں۔ نوازشریف فوٹو:فائل

PESHAWAR: وزیر اعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اراکین کابینہ کے اسلام آباد چھوڑنے پر پابندی عائد لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ کے بعد ہونے والے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد سے باہر نہ جائیں اور اگر جانا ضروری ہو تو اس کی پیشگی اجازت لی جائے۔

وزیر اعظم نےاپنی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان کی حاضری کو مانیٹر کیا جارہا ہے لہٰذا وہ بجٹ اجلاس میں موثر حصہ لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں