ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگا وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں وفد کی ملاقات


ویب ڈیسک March 22, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائیدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جن میں سڑکوں اور مواصلات کے بہتر نظام کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

بیرک گولڈ کے وفد نے وزیراعظم کو ریکو ڈک منصوبے پر پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ منصوبے پر کام کرنے کے لئے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب تین اسکولز قائم کئے ہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ملاقات میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں