جنوبی افریقہ میں غصیلے ہاتھی کا سیاحوں کے ٹرک پر حملہ

ٹرک ہاتھی کے بہت قریب آیا گیا تھا کیونکہ سیاح تصویریں لینا چاہتے تھے

[فائل-فوٹو]

جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو سیاحوں پر مشتمل سفاری ٹرک کو متعدد بار ہوا میں اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پلانسبرگ نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں ہاتھی خوفناک طریقے سے ٹرک کو ہوا میں اٹھا کر نیچے پھینک رہا تھا اور سیاح خوف کی وجہ سے سیٹوں کے درمیان دبک کر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں ڈرائیور کو ٹرک پر زور زور سے ہاتھ مارتے اور چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جانور کو بھاگ جانے کو کہہ رہا ہے۔ ہاتھی کچھ دیر تک ایسا رویہ جاری رکھتا ہے لیکن پھر ٹرک چھوڑ کر کنارے پر چلا جاتا ہے۔




ویڈیو کو پارک میں موجود ایک افسر ہینڈری بلوم نے ریکارڈ کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم خاص طور پر ٹرک میں سوار لوگوں کیلئے کافی خوفزدہ تھے کیونکہ ان کی موت بھی ہوسکتی تھی۔

افسر نے مزید بتایا کہ ٹرک ہاتھی کے بہت قریب آیا گیا تھا کیونکہ سیاح تصویریں لینا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے جانور جارحانہ ہو گیا تھا۔
Load Next Story